تمہارا جہاد اصل جہاد ہے۔۔۔ترجمان پاک فوج نے کس کو کشمیر میں جہاد کا حکم دے ڈالا؟ کشمیریوں کو پاکستان کی طرف سے تاریخ کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی گئی
راولپنڈی (ویب ڈیسک) ترجمان پاک فوج کا پاکستانی ڈاکٹرز کے مقبوضہ کشمیر جانے کے اعلان کا خیر مقدم، میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ شہادت کا جذبہ صرف فورسز تک محدود نہیں، سویلین شہیدوں اورزخمیوں کی تعدادفورسز کی تعدادسےزیادہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پاکستانی ڈاکٹرز کے ایک گروپ نے اعلان کیا تھا کہ
وہ مقبوضہ کشمیر میں صحت کی سہولیات سے محروم کشمیریوں کی مدد کیلئے لائن آف کنٹرول کراس کر کے مقبوضہ کشمیر جائیں گے۔اس حوالے سے ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بیان جاری کیا ہے اور پاکستانی ڈاکٹرز کے اس اقدام کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ شہادت کا جذبہ صرف افواج پاکستان تک محدود نہیں ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک فوج گزشتہ 72 سالوں سے کشمیریوں کیلئے جنگ لڑ رہی ہے۔لائن آف کنٹرول پر کشیدگی سے پاکستان کا زیادہ نقصان ہوتا ہے کیونکہ بھارتی فوج ہمارے شہریوں کو نشانہ بناتی ہے۔میجر جنرل آصف غفور کا مزید کہنا ہے کہ سویلین شہیدوں اورزخمیوں کی تعدادفورسز کی تعدادسےزیادہ ہے۔ شہادت کا جذبہ صرف فورسز تک محدود نہیں ہے۔ 81ہزار سے زائد ہیروزغازی بھی ہیں اورشہید بھی۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا ہے کہ یوم دفاع کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں صبح ساڑھے8بجےہوگی۔ زندہ قومیں شہدا کو یادرکھتی ہیں۔ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پوری قوم نے قربانی دی ہے۔ شہیداء کے اہل خانہ افواج پاکستان کی پہلی ذمے داری ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل مظفرآباد جائیں گے، وزیراعظم مظفرآباد میں کشمیری شہداء سے متعلق تقریب سے خطاب کریں گے، وزیراعظم نے یوم دفاع پر اظہار یکجہتی کشمیر بھی منانے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کل یوم دفاع کے موقع پر آزاد کشمیر مظفرآباد جائیں گے۔ واضح رہے کل جمعے کو یوم دفاع6 ستمبر کو بھرپور قومی اورملی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ جبکہ اس کے ساتھ کشمیر آور بھی منایا جائے گا، کشمیر آور میں کشمیریوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کل مظفرآباد جائیں گے، وزیراعظم مظفرآباد میں کشمیری شہداء سے متعلق تقریب سے خطاب کریں گے، وزیراعظم نے یوم دفاع پر اظہار یکجہتی کشمیر بھی منانے کا اعلان کیا ہے۔ یوم دفاع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا پیغام بھی دیا جائیگا، پاک فوج نے یوم دفاع کا پروموبھی جاری کردیاہے، ترجمان پاک فوج نے ٹویٹر پراپنے پیغام میں لکھا کہ یوم دفاع و شہداء 6 ستمبر 2019، پچھلے سال کی طرح آئیں ہر شہید کے گھر چلیں، ہر شہید کو یاد رکھا جائے،میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کے ساتھ ہیش ٹیک ”آئیں چلیں شہید کے گھر“ اور ہیش ٹیگ ”کشمیر بنے کا پاکستان“بھی استعمال کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے 28 اگست کویومِ شہداء و دفاع کی تقریبات سے متعلق بتایا کہ اس بار ”کشمیر بنے گا پاکستان“ یوم دفاع کی تقریبات کا حصہ ہوگا، جی ایچ کیو میں دن کے وقت منعقدہ تقریب میں صرف شہداء کے لواحقین اور غازی شرکت کریں گے، آرمی چیف شہداء کے لواحقین اور غازیوں سے ملاقات کریں گے۔تاہم کشمیربھی یوم دفاع کی تقریبات کا حصہ ہوگا۔