کل دوپہر ٹھیک 3 بجے کیا کرنا ہے؟ حکومت نے شاندار اعلان کر دیا ، پوری دنیا کی نظریں ایک بار پھر پاکستان جم گئیں
اسلام آباد (نیوز ڈیسک )6 ستمبر یوم دفاع کو کل ملک بھر میں جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا اور اس حوالے سے پاک فوج نے پاکستانیوں سے اپنے شہداء کے گھر جانے کی اپیل بھی کی ہے تاہم اس موقع پر حکومت پاکستان نے یوم دفاع کے ساتھ
کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا دن بھی منانے کا اعلان کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ چھ ستمبر کو ملک بھر کے تمام دفاتر دوپہر تین بجے بند رہیں گے اور اس دن بھر پور طریقے سے یوم دفاع منایا جائے گا، کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اپنے شہداءکے اہل خانہ کے گھر جائیں گے اور ان سے ملاقات کریں گے ۔اس سے قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ’’ یوم دفاع و شہدا 6 ستمبر 2019۔ پچھلے سال کی طرح آئیں ہر شہید کے گھر چلیں۔ ہر شہید کو یاد رکھا جائے‘‘ ۔ اس موع پر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے 6 ستمبر کا ملی نغمہ بھی جاری کیا گیا جو کہ نامور گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔