مودی سرکار کی رسوائی کا وقت شروع۔۔۔ پاکستان کے بعد ایک اور ایٹمی طاقت نے بھارت کو کمر توڑ جھٹکا دے دیا

چین (ویب ڈیسک) بھارت کو چین سے ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی اقدام کرنے پر بین الاقوامی سطح پر مسلسل شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اسے تازہ ترین دھچکا اس وقت لگا جب چین کے

وزیر خارجہ وانگ یی نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال کے پیش نظر بھارت کا طے شدہ دورہ ملتوی کردیا۔چینی وزیر خارجہ کا بھارت کا دورہ شیڈول تھا تاہم چین کے وزیر خارجہ نے بھارت کا دورہ اچانک منسوخ کر دیا۔ میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ چینی وزیر خارجہ نے 9 اور 10ستمبر کو بھارت کا دورہ روزہ دورہ کرنا تھا۔ جب کہ دوسری جانب کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارت کے خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے خبر دی ہے کہ چینی وزیر خارجہ کے دورہ ملتوی کرنے سے رواں سال اکتوبر میں چین کے صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان طے شدہ ملاقات بھی کھٹائی میں پڑگئی ہے۔ خبررساں ادارے نے کہاکہ چینی وزیر خارجہ کے دورہ بھارت ملتوی کرنے کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے جوڑا جارہا ہے اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ وانگ یی رواں ہفتے کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ دریں اثناءایک تقریب سے خطاب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں کربلا جیسی صورتحال ہے، سعودی عرباور متحدہ عرب امارات کا او آئی سی میں اہم کردار ہوگا، دنیا کہتی ہے معاملہ ڈائیلاگ کے ذریعے حل کریں گے لیکن صورتحال تودیکھیں. شاہ محمودقریشی نے کہا کہ اوآئی سی کافورم اہم ہے، او آئی سی نے مطالبہ کیا بھارت فوری مقبوضہ وادی سے کرفیو اٹھائے، مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے. وزیرخارجہ نے کہا کہ ہمارے لوگ عجلت کامظاہرہ کرتے ہیں، تھوڑا صبر کرنا چاہیے، سفارتکاری میں تھوڑا وقت لگتا ہے کیونکہ پوائنٹ بنانا پڑتا ہے، سعودی عرب اور یو اے ای کی بھارت میں اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری ہے.

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.