ایک اور بین الاقوامی ادارے نے پاکستانی آرمی چیف اور پاک فوج کی کس صلاحیت کا واضح اعتراف کر لیا ؟ شاندار خبر آگئی

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں خارجہ اور سکیورٹی پالیسی پر فوج کا اثر و رسوخ نمایاں ہے تاہم پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ غیر سیاسی اور پروفیشنل ہیں۔ امریکی قانون سازوں کے لیے کانگریشنل ریسرچ سروس (سی آر ایس) کی تیار کردہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی کہ جب واشنگٹن میں


کشمیر کے تنازع سے متعلق خدشات زور پکڑ رہے ہیں۔واشنگٹن میں موجود پالیسی ساز کا ماننا ہے کہ کشمیر پر پاکستان کس طرح ردِ عمل ظاہر کرے گا اس کا تعین کرنے میں فوج فیصلہ کن کردار ادا کرے گی اور بظاہر اسی وجہ سے سی آر ایس نے فیصلہ کرنے کے عمل میں فوج کے کردار پر امریکی قانون سازوں کے لیے بریفنگ تیار کی۔رپورٹ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو 3 سال کی توسیع ملنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ انہیں واضح طور پر پروفیشنل اور غیر سیاسی مانا جاتا ہے ۔رپورٹ کے مطابق حالانکہ فوج نے 72 برس میں 3 سویلین حکومتوں کو ختم کیا تاہم انہوں نے یہ واضح یا ضمنی صدارتی احکامات پر کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کے خاتمے اور ایسی فلاحی ریاست جو معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرے گی کا نعرہ بلند کر کے بہت سے نوجوانوں، شہریوں اور مڈل کلاس ووٹرز کو متحرک کیاتاہم ان کوششوں کا آغاز ملک کے شدید مالی بحران، حکومتی سادگی اور غیر ملکی قرضے لینے کی ضرورت سے ہوا۔سی آر ایس کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے فوج کے ساتھ اچھے مراسم ہیں اور گزشتہ برس ہونے والے عام انتخابات نے پاکستان کی سیاست پر 2 دہائیوں سے زائد جاری 2 خاندانی جماعتوں کے غلبے کو ڈرامائی طور پر ختم کردیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک کی اقتصادی نمو حالیہ سالوں کے دوران اچھی رہی لیکن آبادی میں اضافے کی رفتار کے حوالے سے کم ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.