وزیراعظم عمران خان کے بیٹے بھی والد کے نقش قدم پر چل پڑے جمائما خاںنے دونوں بیٹوں کی ایسی تصاویر شیئر کر دیں کہ ہر کوئی حیران
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خاں کے دو بیٹے سلمان اور قاسم ہیں جو کہ سابقہ اہلیہ جمائمہ خاں کے بطن سے ہیں وہ اکثر اوقات اپنے والد عمران خاں سے ملنے پاکستان آتے جاتے رہتے ہیں دونوں بیٹے زندگی کا زیادہ تر وقت اپنی والدہ جمائمہ خاں کے پاس لندن میں ہی گزارتے ہیں .
وزیراعظم عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم بھی والد عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے،سابقہ اہلیہ جمائما نے دونوں بیٹوں کی کرکٹ میں انٹری کا عندیہ دے دیا،جمائما گولڈ اسمتھ نے انسٹاگرام پر بیٹوں کی کرکٹ ڈریس والی تصاویر بھی جاری کردیں۔وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے انسٹاگرام پر دونوں بیٹوں کی کرکٹ میں انٹری کا عندیہ دے دیا ہے۔ تاہم عمرا ن خان نے کبھی بھی اپنے دونوں بیٹوں کی کرکٹ میں انٹری بارے تبصرہ نہیں کیا۔ لیکن بیٹوں سے متعلق سیاست کے حوالے سے ان کی دلچسپی کو وزیراعظم عمران خان متعدد بار مسترد کرچکے ہیں۔جمائما گولڈ اسمتھ کی اسٹوری میں دیکھا گیا کہ سلیمان اور قاسم کرکٹ ڈریس میں میدان میں موجود ہیں۔ایک اور تصویر میں وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے سلیمان کو بلے اور پیڈ میں دیکھا گیا ۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان دنیائے کرکٹ کے نہ صرف کامیاب مایہ ناز آل راؤنڈر رہے بلکہ مضبوط ترین کپتان اور 1992ء کا ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ عمران خان کو دنیا کا ایک کامیاب شخص کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ سیاست میں سیاست میں قدم رکھنے سے پہلے
وزیراعظم عمران خان نے جب کرکٹ کی دنیا کو خیرباد کہا تو فلاحی اور سماجی کاموں میں بھرپور حصہ لیا۔ وزیراعظم عمران خان نے دنیا کا بہترین جدید سہولیات سے آراستہ شوکت خانم ہسپتال بنایا جہاں آج کینسر میں مبتلا مستحق لوگوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے، اسی طرح میانوالی کے پسماندہ علاقے میں نمل یونیورسٹی بنائی۔بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے الیکشن 2013ء میں حصہ لیا لیکن وہ صرف ایک صوبے کے پی میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوسکے۔ لیکن الیکشن 2018ء میں وزیراعظم عمران خان نے الیکشن میں کامیابی حاصل کی اور وفاق سمیت پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ جبکہ بلوچستان میں اُن کی اتحادی حکومت قائم ہے