ڈیل فائنل۔۔ رہائی کے بعد نواز شریف کی منزل کیا ہوگی؟فیصلہ ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خاں جو اس وقت جیل میں ہیں اور نیب کیسز میں سزا بھگت رہے ہیں جن کا کیس ضمانت کے لئے 18 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر ہو چکا ہے اور اس بار جو کچھ ہو گا وہ ڈیل فائنل ہوچکی ہے اس کے مطابق ہو گا اس بارے میں

سینئیر اینکر پرسن اور تجزیہ کار عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دنوں کے بعد میاں نواز شریف کو عدالت سے ضمانت ملے گی۔ اُن کے کیس کا کوئی فیصلہ نہیں ہو گا۔ ضمانت کے بعد اُنہیں پاکستان سے باہر جا کر علاج کروانے کی اجازت بھی ملے گی۔ میاں نواز شریف صاحب پاکستان سے باہر چلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ میاں نواز شریف صاحب کو صحت کی بنا پر ضمانت ملے گی، اُنہیں اپنے مقدمے میں ضمانت ملے گی۔ ضمانت کے بعد انہیں صحت کی بنیاد پر بیرون ملک جانے کی اجازت ملے گی جس کے بعد میاں صاحب اپنے بچوں کے پاس علاج کروانے چلے جائیں گے۔ مریم نواز بھی پاکستان سے باہر چلی جائیں گی جس کے بعد نواز شریف کے کیسز التوا کا شکار ہو جائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف یہی کہتی رہے گی کہ ایک کرپٹ انسان ہے وہ صحت کا بہانہ کر کے باہر بھاگ گیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کو تباہ کیا ہے۔ جبکہ مسلم لیگ ن کا یہ مؤقف ہو گا کہ میاں نواز شریف اُتنا ہی زیادہ بیمار ہیں جتنا اُن کی بیگم صاحبہ بیمار تھیں۔ اور میاں صاحب اپنے کیسز کا آ کر اُسی طرح سامنا کریں گے جیسے انہوں نے پہلے کیا۔ نہ وہ پہلے کبھی بھاگے ہیں نہ وہ اب بھاگیں گے۔اس وقت وہ بیمار ہیں ابھی نہیں آ سکتے۔ مریم نواز بھی عملی سیاست سے دور چلی جائیں گی اور غالباً آئندہ انتخابات میں

وہ وطن واپس آئیں گی ۔ اُس وقت مریم نواز اپنے والد کو بیرون ملک چھوڑ کر ہی واپس آئیں گی اور آ کر پاکستان کی سیاست میں عملی طور پر حصہ لیں گی۔ اس دوران مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کو سیاست میں کھیلنے کا موقع مل جائے گا۔ اس کے علاوہ جو پیسہ آنا ہے وہ چیزیں طے ہو چکی ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ میری اس خبر کو تاریخ لگا کر ریکارڈ کر کے رکھ لیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.