ڈالر کی کمر توڑ دی گئی، 1 یا 2 نہیں قیمت میں کتنے روپے کی کمی ہوگئی؟ جانیے

کراچی (ویب ڈیسک آن لائن) جولائی کے آخر تک ڈالر 160 روپے کی حد کو کراس کر چکا تھا، تاہم اس کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان شروع ہوا جو اب تک جاری ہے۔ اور اب پاکستانی روپے کی جانب سے ڈالر کی کمر توڑ دی گئی، ڈالر کی قیمت

میں 4 روپے سے زائد کی کمی ہوگئی، پیر کے روز کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت مزید گراوٹ کا شکار ہوگئی، 2 ماہ کے دوران پاکستانی کرنسی کی قدر میں مسلسل بہتری کے باعث ڈالر 4 روپے سے زائد سستا ہوا۔ جولائی کے آخر تک ڈالر 160 روپے کی حد کو کراس کر چکا تھا، تاہم اس کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان شروع ہوا جو اب تک جاری ہے۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید21پیسے کی کی ریکارڈکی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.85روپے سے گھٹ کر 156.64روپے اورقیمت فروخت156.95روپے سے گھٹ کر156.74روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میںبھی30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.50روپے سے گھٹ کر156.30روپے اورقیمت فروخت157.00روپے سے گھٹ کر156.70روپے ہوگئی۔ یوروکی قیمت خرید میں استحکام اورقیمت فروخت میں50پیسے سے اضافہ جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید میں1.50روپے اور قیمت فروخت میں50پیسے کی کمیریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید171.00روپی پرمستحکم اورقیمت فروخت173.00روپے سے بڑھ کر173.50روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید 190.00روپے سے گھٹ کر188.50روپے اور قیمت فروخت192.00روپے سے گھٹ کر191.50روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید میں استحکام اور قیمت فروخت میں10پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خریدمیں بھی استحکام اور قیمت فروخت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.