صرف یہ کام کریں اور عمران خان کی حکومت ختم، اسٹیبلشمینٹ نے نواز شریف کو پیغام بھجوا دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پہلے حکومت کی جانب سے یہ کہا جا رہا تھا کہ جیل میں قید نواز شریف این آر او چاہتے ہیں مگر حکومت کسی صورت بھی این آر او نہیں دے گی مگر شریف برادران کی جانب سے اس کی سختی سے تردید کی جاتی رہی ہے اب ایک اہم اور حیران کن خبر سامنے آئی ہے جس میں
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسٹیبلشمنٹ کو پیغام پہنچا دیا ہے کہ وہ ملک سے باہر نہیں جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف کوٹ لکھپت جیل کی سلاخوں کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف اپنی زندگی کی سب سے مشکل جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ کو بھی 70 سالہ تسلط میں اس وقت سب سے زیادہ چیلنجز کا سامنا ہے۔نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ڈیل سے متعلق ہر طرح کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نے نواز شریف سے رابطہ کیا ہے اوراس مرتبہ ان کے چھوٹے بھائی اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو بھی یہی کہا گیا کہ وہ اپنا اینٹی اسٹیبلشمنٹ مؤقف تبدیل کریں اور کچھ ماہ کے لیے بیرون ملک چلے جائیں۔اس معاملے پر مسلم لیگ ن پہلے سے ہی انتشار کا شکار ہے ۔شہباز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کا ماننا ہے کہ نواز شریف کو اس ڈیل کو قبول کرتے ہوئے اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ لندن چلے جانا چاہئیے اور کچھ ماہ بعد واپس آجائیں۔ اس کے بدلے میں اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے نواز شریف کی سزا معطل کر دی جائے گی.
جبکہ
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو بھی ختم کر دیا جائے گا۔ تاہم نواز شریف نہ تو اسٹیبلشمنٹ پر بھروسہ کر رہے ہیں اور نہ ہی وطن چھوڑنے پر راضی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسٹیبلشمنٹ کو پیغام دے دیا ہے کہ وہ وطن چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کے سازشی عناصر اس بات کا اعتراف کریں کہ انہوں نے نواز شریف کو سازشوں کے ذریعہ وزیراعظم ہاؤس سے نکلوایا اور 2018ء کاالیکشن بھی دھاندلی سے چرایا۔ اس حوالے سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی لندن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اس طرح کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے جو انہیں اور مریم نواز کو پاکستان سے باہر جانے اور سیاست سے علیحدہ ہونے پر مجبور کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ قابل اعتماد نہیں ہے۔ اسحاق ڈار کے ان بیانات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین اب اعتماد کا رشتہ نہیں رہا۔ نواز شریف کو ڈیل پر قائل نہ کر سکنے کے بعد اسٹیبلشمنٹ کے پاس اب محدود آپشنز موجود ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ ان ہاؤس تبدیلی میں وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے ہٹا کر فارورڈ بلاک بنایا جا سکتا ہے .
جبکہ دوسری جانب شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کی مدد سے مرکز اور پنجاب میں حکومت بنا سکتے ہیں۔دوسری آپشن یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ معیشت کو بچانے کے لیے واشنگٹن اور ریاض سے ڈالرز کی اُمید کرتے رہیں، لیکن یہ کوئی دیر پا حل نہیں ہے۔ اس سے معیشت میں استحکام تو آ سکتا ہے لیکن بہتری کی گنجائش نہیں ہوگی۔ جبکہ اسٹیبلشمنٹ کے پاس آخری آپشن یہی ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ڈوبنے دیں اور نئے عام انتخابات کروا دیں۔