یہ ہمت عمران خان کے علاوہ اور کسی میں نہیں۔۔۔انتقال سے قبل عبدالقادر نے وزیراعظم عمران خان بارے کیا الفاظ کہے تھے؟ جانئے
لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق مایہ ناز کرکٹرلیگ اسپنر اور گگلی ماسٹرعبدالقادر گزشتہ روز لاہور میں خالق حقیقی سے جا ملے وہ حرکت قلب بند ہوجانے کے بعد ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی خالق حقیقی سے جا ملے۔انتقال سے ایک دن پہلے لاہور میں ایک تقریب میں عبدالقادر کا کہنا تھا کہ اگر وزیر اعظم عمران خان نے
غربت اور معیشت کو کنٹرول کر لیا تو پاکستان کو اس جیسا لیڈر نہیں مل سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے وائٹ ہاﺅس میں ٹرمپ کے سامنے جس پرائیڈ کے ساتھ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بات کی تھی پوری دنیا میں کسی کی ہمت نہیں تھی کہ اس انداز پر کشمیر کی بات کرے، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 70 سال میں مودی کو للکارا اور کشمیر کو آزادی کے قریب لے آئے ہیں۔کرکٹ حلقوں میں ’باﺅ‘ کے نام سے شہرت رکھنے والے عبدالقادر نے پیش امام کے گھر آنکھ کھولی، وہ غریب فیملی سے عالمی شہرت یافتہ سپنر بنے لیکن کلمہ حق بولنے سے نہیں ڈرتے تھے۔گزشتہ سال اگست میں عمران خان نے وزیر اعظم کا حلف لینے کےلئے اپنے جن بے تکلف دوستوں کو مدعو کیا تو ان میں عبدالقادر بھی شامل تھے۔وزیر اعظم ہاﺅس میں اس تقریب کے بعد عمران خان نے پرانے کرکٹر دوستوں کے ساتھ نشست میں اپنی اس پرانی خواہش کا اظہار کیا کہ ڈپارٹمنٹ کی ٹیموں کو ختم کرنا ناگزیر ہے تو عبدالقادر نے بر ملا کہا کہ عمران ان سب میں سے کسی میں ہمت نہیں ہے کہ کچھ بولے مگر براہ مہربانی ڈپارٹمنٹ کی ٹیموں کو بند نہ کرنا یہ بڑی غلطی ہوگی۔ عینی شاہدین کے مطابق عمران خان مسکرائے بغیر نہ رہ سکے کیونکہ
انہیں علم تھا کہ عبدالقادر سچ بولے بغیر نہیں رہ سکتے۔عبدالقادر نے 67 ٹیسٹ اور 104 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، انکا شمار دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز سپنرز میں ہوتا تھا عبدالقادر نے ٹیسٹ کرکٹ میں 236 اور ون ڈے میں 132 وکٹیں حاصل کیں۔عبدالقادر کو جب1982ءکے دورہ انگلینڈ میں عمران خان نے پاکستان ٹیم میں شامل کیا تو انگلش ماہرین اور کرکٹرز اس جادوگر کو دیکھ کر حیران رہ گئے انہیں مشرق کے جادوگر کا نام دیا گیا۔