مکی آرتھر 32 لاکھ روپے مہینے کا لے رہے تھے لیکن مصباح الحق کوبطور کوچ کتنی تنخواہ دی جائے گی؟ حیرت کے جھٹکے کے لیے تیار ہو جائیں

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر تعینات کر دیا ہے اور اس حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے تنخواہ سے متعلق پر نہایت دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ

برابر ہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق صحافیوں نے سوا ل و جواب کے وقفے کے دوران پوچھا کہ ” مصباح الحق کا معاوضہ سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے برابر ، کم یازیادہ ہے ؟ ۔“ جس پر مصباح الحق نے فوری مسکراتے ہوئے رد عمل دیا کہ ” ایف بی آر “ ، مصباح کی بات سن کر سب ہنسنے لگے ۔ صحافیوں کی جانب سے پھر اصرار کیا گیا کہ کتنی تنخواہ طے پائی ہے جس پر چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے مصباح کی طرف دیکھا اور پوچھا کہ جواب دینا چاہیں گے ، آگے سے ہیڈ کوچ نے کہا کہ جی آپ جواب دیں ، دیں آپ جواب۔وسیم خان نے دوبارہ گفتگو کاآغاز کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جو پوزیشن ہو گی انہیں پوری عزت اور ذمہ داری ملے گی ، تنخواہ خفیہ بات ہے ۔ صحافیوں نے ایک مرتبہ پھر اصرا ر کیا تو وسیم نے کہا کہ ان کی تنخواہ مکی آرتھر کے برابر ہی ہے ، یہ ہیڈ کوچ ہیں اور چیف سلیکٹر بھی ، ان کی ویلیو ہے ، تو ان کو کم پیسے ہم کیوں دیں گے ۔یاد رہے کہ سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر 20 ہزار ڈالر معاوضہ لیتے تھے جو کہ پاکستان تقریبا 32 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ برابر ہی ہے ، یہ ہیڈ کوچ ہیں اور چیف سلیکٹر بھی ، ان کی ویلیو ہے ، تو ان کو کم پیسے ہم کیوں دیں گے ۔یاد رہے کہ سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر 20 ہزار ڈالر معاوضہ لیتے تھے جو کہ پاکستان تقریبا 32 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.