ہاں میں آپ کی یہ بات تسلیم کرتا ہوں ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمٰن نے پاک فوج کے حوالے سے بالآخر ناقابل یقین اعلان کر دیا
لاہور (ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان ہم آخری سپاہی اور آخری گولی تک لڑیں گے، یہ بیان ہمارے حوصلے بلند کرنے کیلئے کافی ہے، میں ان کے بیان کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ انہوں نے آج
یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کل تقریر کی ہے، کچھ بنیادی نکات اٹھائے ہیں، کشمیر کیلئے جن جذبات کا اظہار کیا کہ ہم آخری سپاہی اور آخری گولی تک لڑیں گے، میں ان کے جذبے کا خیرمقدم کرتا ہوں،ترجمان پاک فوج کا بیان ہمارے حوصلے بلند کرنے کیلئے کافی ہے۔لیکن سیاست کے طالبعلم کی حیثیت سے ، ان کو یاد ہو یا نہ ہو، اس وقت ان کی عمر کیا ہوگی، لیکن پھر بھی وہ مجھ سے بہتر جانتے ہوں گے جب جنرل یحیٰ خان جو افواج پاکستان کے سپریم کمانڈر تھے، انہوں نے یہی باتیں ایک دن پہلے کی تھیں کہ ہم گلی گلی لڑیں گے،جنگلوں، صحراؤں میں لڑیں گے، اور اگلے دن پلٹن میدان میں جنرل نیازی نے سرنڈر کیا،پھر اس نے بیان دیا کہ میں نے سپریم کمانڈ کی ہدایات پر سرنڈر کیا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نوازشریف نے ہمارے لاک ڈاؤن کی حمایت کردی ہے،کیپٹن صفدر نے نوازشریف سے ملاقات سے متعلق آگاہ کیا،آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان18ستمبر کو کریں گے،اہل حکومت سے نجات کیلئے قوم کا ہرطبقہ بے تاب ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد مارچ کیلئے پرعزم ہیں، اسلام آباد مارچ کیلئے رابطہ کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔