بریکنگ نیوز: شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنا وعدہ سچ کر دکھایا ۔۔۔۔ پاکستان کے لیے اب تک کا سب سے بڑا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شمار وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کے قریبی دوستوں میں ہوتا ہے اور کچھ ماہ پہلے ان کی طرف سے پاکستان کا دورہ بھی کیا گیا تھا۔ اور اب اہم خبر آئی ہے کہ سعودی عرب نے سعودی ولی عہد کے


دورے کے دوران پاکستان میں کی گئی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر عمل درآمد کو تیز بنانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی وفد نے وزیر توانائی کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کیا، سعودی وفد نے مشیرتجارت زراق داود سے ملاقات کی، جس میں سعودی عرب کی جانب سے 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سعودی وزیر توانائی نے پاکستان میں کی گئی سرمایہ کاری کے معاہدوں پرعمل درآمد کو تیز بنانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا پاکستان میں پیٹرو کیمیکل ریفائنری لگائی جائے گی جو کہ ایک بڑا اور اہم منصوبہ ہوگا۔مشیرتجارت زراق دائود کا کہنا تھا کہ پاکستان کے توانائی سیکٹرمیں بے پناہ مواقع موجود ہیں اور اس سیکٹر میں سعودی عرب کو سرمایہ کاری انتہائی سود مند ثابت ہوگی دوسری خبر کے مطابق چین کا اقتصادی راہداری کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیاہے اور بتایا کہ چین کا پاکستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کا بھی منصوبہ ہے ۔چین کے سفارتکار نے کہا کہ پاک چین فری ٹریڈ ایگری منٹ کے دوسرے مرحلے کو اکتوبر میں حتمی شکل دیدی جائے گی جس کے باعث زرعی مصنوعات اور سمندری غذا سمیت 90 فیصد برآمدات پر کوئی ڈیوٹی نہیں ہو گی ۔ان کا کہناتھا کہ مارکیٹ کی رسائی پاکستان کی برآمدات میں 500 ملین ڈالر کا اضافہ کرے گی جو کہ باہمی تجارت کے خلاکو بھی کم کرے گی ۔انہوں نے شرکاءکو چین کے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں ایک بلین ڈالر سرمایہ کاری کے منصوبے سے متعلق بھی آ گاہ کیا ۔ چین کے ایلچی نے بتایا کہ چین کی کاروباری خواتین کو اسلام آباد میں ہونے والے پانچویں ایکسپو میں بھی دعوت دی جائے گی جو کہ نومبر میں ہونے جارہی ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ اس کے علاوہ پاکستان کی کاروباری خواتین کو چین میں ہونے والی ایکسپوز میں شرکت کیلئے بھیجا جائے گا تاکہ وہ کاروبار کے مواقع تلاش کر سکیں ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.