ستائیس وزارتوں میں ہلچل۔۔۔ وزیر اعظم آفس سے ایسا پروانہ جاری ہوگیا کہ کابینہ میں کھلبلی مچ گئی
اسلام آباد( ویب ڈیسک) وزیراعظم آفس نے ریکارڈ کی عدم فراہمی پر 27 وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کردیا ہے، ریڈ لیٹر آخری وارننگ اور نا پسندیدگی کی آخری حد سمجھا جاتا ہے، اسکے بعد تبدیلی ہی کی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس نے وزارتوں سے خالی آسامیوں اور بھرتیوں سے
متعلق تفصیلات طلب کی تھیں جس کی عدم فراہمی پر 27وزارتوں کے سیکریٹریز کو ریڈ لیٹر جاری کیا گیا ہے، ریڈ لیٹر آخری وارننگ اور ناپسندیدگی کی علامت ہے۔وزیراعظم آفس کے مطابق تفصیلات کی فراہمی کے لیے 9 ستمبر کی آخری ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔وزیراعظم آفس کی جانب سے کہا گیا ہےکہ ریڈ لیٹر وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ پر اثر ڈالے گا، وزارتیں ہر سطح پر خالی آسامیوں سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں جب کہ اہل ہونے کے باوجود پروموشن نہ ملنے والے افسران کی تفصیل بھی فراہم کی جائے۔وزیراعظم آفس نے مزید ہدایت کی کہ سرکاری ملازمین کے خلاف 3 ماہ سے زیر التوا انضباطی کارروائیوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں، اس کے علاوہ وزارتوں کے پاس موجود متروکہ شدہ گاڑیوں، مشینری اور دیگر سازو سامان کی تفصیلات بھی دی جائیں۔ دوسری جانب پنجاب کی بیوروکریسی میں بھی بے یقینی کی صورتحال پائی جاتی ہے اور اس حوالے سے مختلف چہ مگوئیاں زیرِ گردش ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی اور پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارگردگی کے خلاف سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا عروج پر ہے۔حکومت کی ایک سال کی کارگردگی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔زرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے وزراء اور وزیر اعلیٰ کی کارگردگی کے حوالے سے ایک رپورٹ بنی گالا پہنچا دی گئی ہے۔