بڑی خبر : ہم جنگ نہیں کرنا چاہتے آخری بار کہہ رہا ہوں اگر اب بھی بات نہ مانی تو ۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دینے والا اعلان کر دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان کشمیر کے ایشو کو بین الاقوامی سطح پر بھرپور طریقے سے اجاگر کر رہے ہیں۔ اور اب وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کو خبردار کرتا ہوں کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا، ہندوستان کی
کسی بھی جارحیت پوری شدت کے ساتھ جواب دیں گے،عالمی برادری جنگ کے تباہ کن اثرات کی ذمہ دار ہوگی، اپنی بہادر مسلح افواج کی صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے، افواج پاکستان دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اپنے شہیدوں اورغازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی میڈیا میں کشمیر میں جاری بربریت کے بارے میں بتایا جا رہا ہے۔کشمیریوں کو گرفتار کرکے مختلف جیلوں میں قید کیا گیا، ،مودی کی فورسز بچوں ، خواتین اور مردوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں۔کشمیر میں ادویات بھی ختم ہوگئی ہیں۔مواصلات کا نظام منقطع ہے کشمیریو ں کا دنیا سے رابطہ ختم ہوگیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کیخلاف ورزیاں جاری ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کو خبردار کرتا ہوں کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا، ہندوستان کی کسی بھی جارحیت پوری شدت کے ساتھ جواب دیں گے لیکن دنیا مسئلہ کشمیر پر خاموش کیوں ہے؟ دنیا میں مسلمانوں پر مظالم ہورہے ہیں ، کیا عالمی برادری کی انسانیت دم توڑ چکی ہے؟ کوئی شک نہیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیر کی حیثیت میں کوئی بھی تبدیلی پاکستان کیلئے براہ راست چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ6ستمبر کو ہماری افواج نے تاریخی قربانیاں دیں، ہماری فوج نے ثابت کیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔اپنے شہیدوں اورغازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو خبردار کرتا ہوں کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا،ہندوستان کی کسی بھی جارحیت پوری شدت کے ساتھ جواب دیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری جنگ کے تباہ کن اثرات کی ذمہ دار ہوگی۔اپنی مسلح افواج کی صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے،ہماری بہادر افواج پاکستان دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔