یہ وقت بھی آنا تھا ۔۔۔ انتقال کے بعد عابد علی کے ساتھ کیا سلوک کیاگیا؟ مرحوم اداکار کی بیٹی نے روتے ہوئے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ ہر کوئی افسردہ ہوگیا
کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کے نامور لیجنڈ اداکار عابد علی گزشتہ روز طویل علالت کے بعد اس دنیائے فانی سے رخصت ہوگئے مرحوم کافی عرصے سے دل کے عارضہ میں مبتلا تھے مرحوم کا شمار ایسے اداکاروں میں ہوتا تھا جن کو اپنے فن سے بے حد لگن تھی اُن کی بیٹی ایمان علی بھی شوبز سے وابستہ ہے اداکار
عابد علی کے انتقال پر پر شوبز انڈسٹری میں سوگ پایا گیا ۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے کلاسیک عہد میں وارث جیسے ڈرامے سے شہرت حاصل کرنے والے معروف اداکار عابد کی عمر 67 سال تھی۔ مرحوم اداکار عابد علی کی بیٹی رحمہ علی باپ کی موت پر انتہائی دکھی دکھائی دیں ۔ انھوں نے ہسپتال سے ہی ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے اپنی سوتیلی ماں پر بدسلوکی کا الزام لگایا اور باپ کی لاش کو اپنے ساتھ لے جانے کی شدید مذمت کی ۔ انھوں نے ہسپتال سے جاری کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ” میں آپ سب کو ایک حقیقت بتانا چاہتی ہوں ، پاپا کی دوسری بیوی رابعہ نورین ، انکی باڈی (لاش ) لیکرہسپتال سے چلی گئی ہیں ۔یہاں ہسپتال میں ، میں ، میری ماں ، میری پھوپھی اور پھوپھا موجود ہیں اور ہمیں کسی نے بھی باپ کی لاش نہیں دی ہے ۔ اب ہم یہ بھی نہیں جانتے کہ کہاں جائیں ہم لوگ ۔ ہم لوگ یہ بھی نہیں جانتے کہ وہ باپ کی لاش لیکر کہاں گئی ہیں”۔ اداکار عابد علی کی بیٹی رحمہ علی نے مزید کہا کہ” مجھے میری پھو پھو نے پیغام دیا ہے کہ ہم تمام عورتیں جن میں ، میں ، میر ی ماں اور میری پھوپھو شامل ہیں کیونکہ
ہم رابعہ نورین کے گھر نہیں جاسکتی کیوں کہ رابعہ نورین نے اپنے گھر آنے سے منع کیا ہے ۔ میری سوتیلی ماں نے ہمیں جنازے کے متعلق بھی نہیں بتایا ہے کہ جنازہ کب اور کہاں ہوگا ۔ اور اب ہم لوگ یہ بھی نہی جانتے کہ ہم سب لوگ جو عابد علی کے بیٹیاں اور بہنیں ہیں کیا کریں ؟ “۔ عابد علی کی بیٹی کا مزید کیا کہنا تھا؟ ویڈیو آہ بھی دیکھیں:یاد رہےکہ اداکار عابد علی نے پہلی بیوی سے علیحدگی کے بعد معروف اداکار رابعہ نورین سے شادی کر لی تھی ۔