ہواوے نے پاکستان میں ’ہیڈ کوارٹر‘بنانے کا اعلان کر دیا، نوکریوں کی تلاش کرتے نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ ہواوے کمپنی جس کا تعلق چین سے ہے وہ دنیا کی سب دے بڑی ار اہم ترین کمپنی ہے اب پاکستان کے ہمسایہ ملک چین کی اس نامور کمپنی نے پاکستان میں اپنے جنوبی ایشیاء کے ریجنل ہیڈ کوارٹر کا انتخاب کر دیا ہے جس سے ملک بھر میں

نوکریوں کے متلاشی پاکستانی نوجوانوں کے لیے چینی ٹیکنالوجی کمپنی ’ہواوے‘ کی طرف سے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔ ہواوے نے اپنے جنوبی ایشیاءریجن ہیڈکوارٹر کے لیے پاکستان کا انتخاب کر لیا ہے۔ پاکستان میں ہواوے کا جنوبی ایشیائی ریجنل ہیڈ کوارٹر قائم ہونے سے ملازمتوں کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔ ویب سائٹ obortunity.org کے مطابق گزشتہ روز ہواوے گروپ کے نائب صدر مارک ژیویمان نے اعلان کیا کہ ہواوے رواں سال پاکستان میں 10کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ یہ اعلان انہوں نے پاکستان کے وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ رپورٹ کے مطابق اس خطیر سرمایہ کاری سے پاکستان میں ہواوے کا ریجنل ہیڈکوارٹر قائم کیا جائے گا اور پاکستان میں موجود کمپنی کے ٹیکنیکل سپورٹ سنٹرکو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ مارک ژیویمان کا کہنا تھا کہ”پاکستان ، چین اور ہواوے کے لیے ایک تژویراتی منڈی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہواوے نے اسلام آباد میں اپنا ساﺅتھ ایشیئن ریجن ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہیڈ کوارٹر کے قیام پر ساڑھے 5 کروڑ ڈالر لاگت آ ئے گی اور اس کے قیام سے پاکستان کے نوجوان انجینئرز کو ملازمتوں کے مواقع میسر آئیں گے۔“رپورٹ کے مطابق ہواوے کے ٹیکنیکل سپورٹ سنٹر کو وسعت دینے کے منصوبے پر ڈیڑھ کروڑ ڈالر لاگت آئے گی، جس کے بعد یہاں بھی ملازمتوں کے نئے مواقع نکلیں گے اور اس کے ملازمین کی تعداد 600سے بڑھ کر 800ہو جائے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.