کپتان کے قریبی دوست کو گرفتار کرلیا گیا
نیویارک (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست اور ” ابراج کیپٹل لیمیٹڈ “ کے بانی عارف نقوی اور ان کے منیجنگ پارٹنر کو سرمایہ کاروں کے ساتھ فراڈ کے الزامات کے تحت امریکہ میں گرفتار کر لیا گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کے فیڈرل پراسیکیوٹر فراڈ کا شکار ہونے والے متاثرہ افراد کی فہرست میں مائیکروسافٹ کے سربراہ بل گیٹس کی فاونڈیشن کا نام بھی شامل ہے ۔عدالت میں سماعت کے موقع پر امریکہ اسسٹنٹ اٹارنی اینڈ ریاگر یسوالڈ نے بتایا کہ ابراج کے چیف ایگزیکٹو عارف نقوی کو جمعہ کے روز جبکہ منیجنگ پارٹنر مصطفیٰ عبدالودود کو جمعرات کے روز نیویارک کے ایک ہوٹل سے حراست میں لیا گیاہے ۔منیجنگ پارٹنر عبدالودود نے عدالت میں سماعت کے موقع پر الزامت کی صحت سے انکار کر دیاہے جبکہ دوسری جانب ان کے وکیل کی جانب سے بھی ابھی ضمانت کیلئے درخواست دائر نہیں کی گئی ہے ۔ پراسیکیورٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 2014 سے کمپنی کے دیوالیہ ہونے تک عارف نقوی اور عبدالودود ابراج کے فنڈز کی کارکردگی کے بارے میں جھوٹ بولتے رہے اور ان کی مالیت میں 50کروڑڈالر سے زائد کی کمی ہوئی۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ نقوی اور عبدالودود دونوں نے ذاتی فائدے اور دیگر مقاصد کے حصول کے لیے سرمایہ کاروں کے فنڈز کو کروڑوں اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا۔گرس وولڈ نے کہا کہ ابراج سرمایہ کاری کے سرخیل کی حیثیت سے اپنا تعارف کراتے ہیں لیکن وہ دراصل وہ بھاری فراڈ میں ملوث ہیں۔ عارف نقوی جولائی 1960 میں کراچی میں پیدا ہوئے اور وہ ” ابراج “ کے گروپ کے بانی ہیں جوکہ افریقہ ، ایشیا ، لاطینی امریکہ سمیت کئی ممالک میں بھارتی سرمایہ کاری کے امور چلا رہی ہے ۔ یاد رہے کہ ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی پی ٹی آئی حکومت کے معاشی ایڈوائزری کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کرتے رہے ہیں اور وہ وزیراعظم عمران خان کے کافی قریبی دوست سمجھے جاتے ہیں ۔