چند ہفتے میں حالات اتنے بہتر ہوں گے کہ باہر سے لوگ نوکری کرنے آئیں گے،وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا دلچسپ بیان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرِ آبی وسائل فیصل ووڈا نے کہا ہے کہ مہنگائی برداشت کرنا پڑے گی، بعد میں حالات بہتر ہو جائیں گے. وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں سب ٹھیک ہونے والا ہے اور چند ہفتوں میں حالات اتنے اچھے ہو جائیں گے کہ باہر سے لوگ نوکری کرنے پاکستان آئیں گے.
فیصل ووڈا کا یہ دعوی اس وقت سامنے آیا ہے جب ڈالر 143روپے پر پہنچ چکا ہے اور سٹاک ایکسچینگ 6ماہ کی نچلی ترین سطح پر پہنچ گئی ہے. انہوں نے کہا ہے کہ حکومت قرضے اس لیے لے رہی ہے تاکہ گزشتہ حکومتوں کے لیے گئے قرضے اور ان کا سود اتارا جا سکے. فیصل ووڈا پاکستان تحریکِ انصاف کے راہنما ہیں اور اس وقت آبی وسائل کے وفاقی وزیر ہیں انہوں نے کہا ہے کہ چند ہفتوں میں ملک کے حالات بہتر ہو جائیں گے. ورلڈ بینک کی رپورٹ پر آصفہ بھٹو کے ٹویٹ پر حماد اظہر کا جوابی ٹویٹ پاکستانی معیشت کے حوالے سے عالمی بینک کی رپورٹ کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ یہ رپورٹ بتا رہی ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کا گروتھ ریٹ 3.4 فیصد رہے گا جو کہ گزشتہ 8 سالوں میں کم ترین شرح نمو ہو گی جبکہ مہنگائی کی شرح 13.5 فیصد کی خطرناک حد عبور کر جائے گی اور رواں مالی سال میں روپے کی قدر میں کمی کی شرح 7.1 فیصد تک گر جائے گی. آصفہ بھٹو کی اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیرآمدنی حماد اظہر نے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے 2008 سے 2013 تک کے دور میں پاکستان کی شرح نمو 3 فیصد رہی جبکہ مہنگائی کی شرح 25 فیصد تھی، انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم نے معیشت کو کئی معاشی بحرانوں سے نکالا پھر بھی شروح نمو 2008 سے 2013 کے دور کے مقابلے میں گروتھ ریٹ سے زیادہ ہے‘.