پاکستان بناؤسرٹیفکیٹس کیلئے18کروڑ روپےکی رقم کی منظوری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے’’پاکستان بناؤسرٹیفکیٹس‘‘کیلئے 18کروڑ روپے کی رقم کی منظوری دے دی ہے، ایف سی ہیڈ کوارٹرپشاوراورایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کیلئے اضافی گرانٹ بھی منظورکرلی گئی ہے، وزارت داخلہ نے منصوبوں کیلئے76 کروڑ 88 لاکھ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی تفصیلات پیش کی تھیں. میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا.

جس میں مختلف معاشی اور وزارت داخلہ کی جانب سے منصوبوں کی تفصیلات پیش کی گئیں. بتایا گیا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی میں وزارت داخلہ کی جانب سے منصوبوں کیلئے76 کروڑ 88 لاکھ روپے کی تکنیکی گرانٹ اور ان کی تفصیلات پیش کی گئی تھیں. اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اس گرانٹ کو منظورکرتے ہوئے پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹس کیلئے بھی 18 کروڑ روپے کی رقم کی منظوری دے دی ہے. ان گرانٹس میں سے اسلام ہائیکورٹ میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب و مرمت سمیت گاڑیوں کے استعمال کے اخراجات کیلئے فنڈز استعمال کیے جائیں گے. وزیرخزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹس کیلئے18 کروڑ روپے کی رقم کی منظوری دی گئی. یہ رقم سرٹیفکیٹس کیلئے بینکوں کے کنسورشیم کیلئے وزارت خزانہ نے طلب کی تھی ای سی سی میں فضل گیس فیلڈ سے مغربی سرحد کی مینجمنٹ بہتر بنانے اور گیس کی فراہمی کی سمری بھی منظورسمیت پورٹ قاسم میں اضافی ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کی بھی منظوری بھی دی گئی ہے. دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بیل آئوٹ پیکج پر مذاکرات رواں ماہ میں ہونگے. وزیر خزانہ اسد عمر ویڈیو لنک پر آئی ایم ایف حکام سے بات کریں گے. وزیر خزانہ اسد عمر آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درامد کے حوالے سے آئی ایم ایف حکام کو بریف کریں گے.

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.