پاکستانی قونصلیٹ نے دبئی کی جیلوں سے 55پاکستانی قیدی رہا کرا لیے

دبئی(قدرت روزنامہ) دبئی میں موجود قونصلیٹ نے دبئی کی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں میں سے 55 قیدیوں کو رہا کروا لیا ہے. رہا ہونے والے پاکستانی قیدی مختلف مقدمات میں دبئی کی جیلوں میں قید تھے.

رہا ہونے والے 55 قیدیوں میں سے 16 قیدی آج کراچی پہنچ جائیں گے جبکہ باقی قیدی بھی مرحلہ وار پاکستان پہنچیں گے. پاکستانی ہائی کمشن نے بتایا ہے کہ ہم دبئی کی جیلوں میں موجود پاکستانی قیدیوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں اور اب رمضان میں انہیں بہترین سہولیات اور سحروافتار کی فراہمی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں لیکن وہ اپنے خاندان کے افراد کو یاد کرتے ہیں اور ہک کوشش کر رہے ہیں کہ وہ جلد از جلد اپنے پیاروں کے پاس واپس جا سکیں. دبئی کی جیلوں میں پاکستان کے 5 ہزار سے زیادہ شہری مختلف مقدمات میں قید ہیں جن کی رہائی اور بہتر سہولیات کے لیے پاکستانی قونصل خانہ کوششیں کر رہا ہے. پاکستانی ہائی کمشن نے امید ظاہر کی ہے کہ اگلے سال مزید قیدیوں کو رہا کر وا کر پاکستان بھجوانے کی کوشش کریں گے.                      

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.