پاکستانیوں کو وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے جلد خوشخبری ملنے کا امکان
واشنگٹن(نیوز ڈیسک ) وزیر خزانہ اسد عمر نے عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کے حکام سے ملاقات کی نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیر خزانہ کے ہمراہ وفد میں گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ اور فنانس سیکرٹری یونس ڈھاگہ بھی تھے۔ وفد نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف حکام سے ملاقات میں معاشی اور ترقیاتی پراجیکٹس پر بات چیت کی۔وزیر خزانہ اسد عمر نے آئی ایم ایف اور عالمی بینک کو پاکستان میں کاروبار کے مواقع کی تفصیلات بتائیں ۔ آئی ایم ایف اور عالمی بینک نے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ واضح رہےکہ گذشتہ روز موصول ہونے والی خبر کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے پاکستان کے حوالے سے اہم انکشافات کیے۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کے معاشی حالات ابھی مزید خراب ہوں گے اور آئندہ مالی سال میں بھی پاکستان کی معیشت میں بہتری آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔آئی ایم ایف نے اس بات کا انکشاف کیا کہ آنے والے وقتوں میں پاکستان میں بے روزگاری میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان کی شرح ترقی 2.9 فیصد رہے گی۔واضح رہے کہ پاکستان کی موجودہ حکومت نے ملک کے معاشی حالات کے پیش نظر عالمی مالیاتی فنڈ آئی آیم ایف سے مدد طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرضہ دینے کا معاملہ FATF کی کلیئرنس سے مشروط کر رکھا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان سے صاف کہا تھا کہ پہلے FATF سے کلیئرنس لو، پھر قرضہ ملے گا۔