وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ، مگر کیوں ؟ حیران کن خبر
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی وجہ سے وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے، وزیراعظم آفس کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس اب 7 اگست (کل) کو ہوگا۔ بدھ کو ہونے والے اجلاس میں وزارت مواصلات اگست 2018ءسے جون 2019ء تک کی کارکردگی پر بریفنگ دے گی جب کہ وفاقی کابینہ اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی
لے گی۔ وفاقی کابینہ اجلاس فلائٹ انسپکشن یونٹ ایرئیل ورک لائسنس کلاس ون کی تجدید اور فیڈرل انسٹی ٹیوٹ آف حیدر آباد کےلئے قانون سازی کی اصولی منظوری دی جائے گی۔ اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن کے سی ای او کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے گی جب کہ قومی پیداوار آرگنائزیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہے۔ کابینہ پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل اینڈ پیرا میڈکس کونسل ایکٹ کی منظوری دے گی۔ احساس پروگرام سے متعلق بریفنگ بھی کابینہ کے ایجنڈے میں موجود ہے۔