وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں سیکیورٹی اقدامات کو مزید سخت اور مؤثر بنانے کی ہدایت
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں سیکیورٹی اقدامات کو مزید سخت اور مؤثر بنانے کی ہدایت. نماز جمعہ کے دوران مساجد کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی جائیں جمعہ کو ترجمان وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ جاری کردہ بیان کے مطابق جام کمال خان نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے.
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاکہ عوام پرامن رہتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد اوراتفاق برقرار رکھیںکیونکہ مذہبی ہم آہنگی ،رواداری، یکجہتی اور بھائی چارے کے فروغ اور متحد رہ کر ہی امن دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے.