وزیراعظم آفس میں آگ بھڑ ک اٹھی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم آفس کے چھٹے فلور پر آگ بھڑ ک اٹھی.میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم آفس میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آتا ہے جس کے بعد تمام عملے کو وزیراعظم آفس سے نکل جانے کی ہدایت کی گئی ہے.
آگ وزیراعظم آفس کے چھٹے فلور پر لگی ہے.آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جب کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بھجانے میں مصروف ہیں. اس حوالے سے نقصان کی تاحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی تاہم فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے.
میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے خود باہر جانے سے انکار کر دیا ہے.تاہم آگ کی شدت بڑھی تو وزیراعظم عمران خان دیگر افراد کے ساتھ باہر نکل گئے،وزیراعظم آفس میں موجود تمام عملے کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے.