ن لیگ سوگ میں ڈوب گئی، اہم رہنما فائرنگ میں جانبحق

ٹیکسلا (نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے سابق کونسلر فائرنگ میں جاں بحق ہو گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکسلا میں جرگے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ فائرنگ کے واقعے میں سابق کونسلر سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ تین افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں دو خواتین شامل ہیں۔جن کے نام

الشبا فیصل اور زاہدہ پروین بتائے گئے ہیں۔جب کہ جاں بحق ہونے والوں میں ملک پرویز اور زبیر خان شامل ہیں۔زخمی ہونے والے شخص آصف کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس کی بھاری نفری بھی واقعے پر پہنچ گئی۔تاہم فائرنگ کرنے والا شخص موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.