ن لیگی ایم پی اے راحیلہ خادم رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے بڑے بڑے رہنما اس وقت جیل میں ہیں جو باقی بچے ہیں اُن کے خلاف نیب اور اینٹی کرپشن میں کیسز زیر سماعت ہیں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی اس وقت جیل میں ہیں بُرا وقت ہے کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ۔

اب مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھں پکڑی گئی ہیں ۔ لیسکو کے ذرائع کے مطابق ن لیگی ایم پی اے کی رہائش واقع لاریکس کالونی مغلپورہ میں بوگس میٹر لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی رات گئے لیسکو ٹیم نے چھاپہ مار کر سب کچھ اپنے قبضے میں لے لیا ایک اندازے کے مطابق 5 لاکھ روپے سے زائد کی بجلی چوری کی گئی ہے۔خاتون رکن اسمبلی راحیلہ خادم کے خلاف واپڈا حکام کی جانب سے تھانہ مغلپورہ میں اندراج مقدمہ کے لئے درخواست جمع کروا دی گئی ہےدوسری جانب پاکستانی عوام کو وزیر اعظم عمران خاں پر بھرپور اعتماد ہے جس کی وجہ سے ان کے دور حکومت میں ٹیکس جمع کروانے والے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے شبر زیدی کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے مرحلے کو مزید آسان کر دیا گیا ہے اس کے لئے ایک سوفٹ ویئر تیار کیا گیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ ایسا مرکزی نظام آ جائے کہ جس سے معلوم ہو سکے کہ کتنا پیسہ منتقل ہو رہا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ کی شرط ختم نہیں کی بلکہ شناختی کارڈ کی شرط ابھی بھی برقرار ہے صرف ستمبر کے مہینے تک اس پر عملدرآمد روکا گیا ہے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.