نواز شریف کی بیماری ڈرامہ ،مقصدصرف جیل سے رہائی تھا،انکشاف نے ہلچل مچادی
لاہور(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل انجینئر اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ نواز شریف کو رہائی سے ابھی تک تاحال ہسپتال میں داخل نہیں کروایا گیا،نوازشریف کی بیماری پرڈرامے بازی جاری ہے ، کیا مقصد صرف جیل سے باہر آنا تھا یا بیماری اور رحم کی اپیل پر نواز شریف کو 6ہفتوں کے لیے رہائی ملی ، نواز شریف کی بیماری کا پول کھل چکا ہے مقصد صرف رہائی تھا ،نواز شریف علاج کا بہانہ بنا کر ملک سے فرار ہو نا چاہتے ہیں جوکسی صورت ممکن نہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کرپٹ مافیا کے فرنٹ مین آہستہ آہستہ قانون کی گرفت میںآرہے ہیں ،نواز شریف اور آصف زرداری کی لوٹ مار کی وجہ سے ملک کی بنیادیں تک ہل گئیں اورعوام کو بد ترین غربت اورمہنگائی کا سامنا کرنا پڑا،قوم کے اربوں، کھربوں لوٹنے والے ضرور احتساب کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ،آج پوری قوم نواز شریف اور زرداری سے یہ پوچھنے میں حق بجانب ہے کہ انہوں نے اپنے دورہ اقتدار میں اس طرف کیوں توجہ نہ دی، غریب کے دلوں میں بسنے والوں نے غریبوں کو کھربوں روپے کا مقروض کردیا آج ان ہی کی شاہ خرچیاں کا خمیازہ حکومت بھگت رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ طاقتور کا پاکستان میں کبھی احتساب نہیں ہواجب ان پر ہاتھ ڈالا جارہا ہے تو ان کی چوری نہیں جمہوریت خطرے میں آ گئی ہے، چوری بچانے کے لیے بلاو ل نے ٹرین مارچ کیا ، بلاول بھٹو نے ثابت کیا کہ وہ ایک فراڈیے کے فرند ہیں وہ و قت دورنہیں جب سندھ کے عوام کواس جبرسے نجات ملے گی اورڈاکو راج کاخاتمہ ہوگا،سندھ کا پیسہ دبئی اور لندن میں لگتا رہا، ارب ہا روپیہ جعلی اکائو نٹس کے ذریعے، ماڈلز کے ذریعے فرنٹ مین کے ذریعے باہر گیا، یہ سند ھ کے لوگوں کا پیسہ تھا شہید بینظیر اور بھٹو کا نام تک یہ لوگ بیچ کر کھا گئے باقی کیا چھوڑنا تھا۔