نواز شریف مرسکتا ہے لیکن پیسے نہیں دے سکتا وزیراعظم کو پیغام دیدیا گیا
اولپنڈی (ویب ڈیسک)شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے موکل بہت طاقتور ہیں ، سوچ رہا ہوںکہ تعویز دھاگوں کا کام شروع کر دوں. میرا پہلا تعویز پتھری کا ہو گا.تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آصف علی زداری بڑے دل کا مالک ہے وہ پیسے دے سکتا ہے . میں نے وزیراعظم عمران خان کو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ نواز شریف مر سکتا ہے لیکن وہ پیسے نہیں دے سکتا . ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ میں کسی صورت میں کسی کو بھی این آر او نہیں دوں گا.اللہ تعالی عمران خان کا ساتھ دے . قبل ازیں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ میں نے خودشہباز شریف کو گرین سگنل مانگتے دیکھا اور این آر او مانگتے سناہے لیکن گرفتاری اور جیل کے ڈر سے بھاگنے والے ’’لیڈر‘‘ نہیں ’’گیدڑ‘‘ ہوتے ہیں مولانا فضل الرحمان قومی دولت لوٹنے والے چور لٹیروں کے ساتھ کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے70ارب روپے کی لاگت سے لئی ایکسپریس وے منصوبے کے دوران کچھ لوگ قربانی کے لئے تیار رہیں 27اپریل کو وزیر اعظم عمران خان بیجنگ میں ML-1(ایم ایل.ون) پر دستخط کریں گے جس سے ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا .معاہدے پر دستخط کے بعد راولپنڈی سے لاہور کی مسافت2گھنٹے اورلاہور سے کراچی کی مسافت صرف8گھنٹے رہ جائے گی .مودی نے خود جنگ کا نقشہ دیا ہے لیکن مسلح افواج اور پاکستانی قوم اس کی ہر خواہش پوری کرنے کے لئے تیار ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی صبح جمعیت القریش ویلفیئر مٹن ایسوسی ایشن راولپنڈی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ناشتہ کے شرکا سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا .تقریب سے ایسوسی ایشن کے قائم مقام صدر چوہدری شوکت ،سرپرست اعلیٰ چوہدری شہزاد گل اورجنرل سیکریٹری چوہدری جاوید اقبال نے بھی خطاب کیا. جبکہ اس موقع پررکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق ،معروف سیاسی شخصیت چوہدری اسلم رضا،ایسوسی ایشن کے نائب صدر چوہدری ارشد ،جوائنٹ سیکریٹری چوہدری عبدالصمد سمیت دیگر عہدیداروں اوراراکین کی بڑی تعداد موجود تھی. میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں مولانا فضل الرحمان کا بہت احترام کرتا ہوں اورمیرا گمان ہے کہ مولانا فضل الرحمان قومی دولت لوٹنے والے چور لٹیروں کے ساتھ کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے . انہوں نے کہا کہ نواز دور میں ہڑپ کئے گئے قرضوں پر حکومت یومیہ7ارب روپے سود ادا کر رہی ہے اب فاٹا میں ہونے والے انتخابات میں بھی تحریک انصاف تاریخی کامیابی حاصل کرے گی،زرداری کا فالودے والا اور شہباز کا ہتھوڑے والا اندر سے ایک ہی نکلے، انہوں نے کہا ہوشربا مہنگائی کے باوجود عوام کی نظریں عمران خان پر ہیں کہ وہی پاکستان کو مسائل و مشکلات کی دلدل سے نکالیں گے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے خودشہباز شریف کو گرین سگنل مانگتے دیکھا اور این آر او مانگتے سناہے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان کے خلاف کیس انتہائی اہم اور سنگین نوعیت کے ہیں اب نواز اور شہباز کی سیاست الگ نظر آرہی ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی کیونکہ میں عمران خان کے ساتھ سائے کی طرح کھڑا ہوں . رمضان میں یوٹیلٹی سٹورز کے لئے سبسڈی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت نے2ارب روپے کی سبسڈی دی ہے اور وزیر خزانہ نے چیئر میں یوٹیلٹی سٹورز کا رپوریشن کو واضح کہا ہے کہ رمضان پیکج کی حکمت عملی کے لئے شیخ رشید سے رابطہ رکھیں. 16سے20اپریل تک بھارت کے ممکنہ حملے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع کے لئے پوری قوم متحد ہے . مودی نے خود جنگ کا نقشہ دیا ہے لیکن مسلح افواج اور پاکستانی قوم اس کی ہر خواہش پوری کرنے کے لئے تیار ہے جو کشمیر پر قبضہ کر کے کشمیریوں کا آئینی ، قانونی اور اخلاقی حق غصب کرنا چاہتا ہے بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر بھی ایک اعلان جنگ ہے .مہنگائی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ ہونے کے باوجود ہر جگہ مہنگائی کے خلاف آواز بلند کر رہا ہوں نہ تو میں اقتدار کا بھوکا ہوں اور نہ عمران خان سے میرا وزارت کا رشتہ ہے. عمران خان مجھے عزت دیتا ہے اور میری دعا ہے کہ اللہ عمران خان کو عزت دے .قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے نالہ لئی منصوبے پر تفصیلی بات ہو گئی ہے 70ارب روپے کے اس منصوبے کے آغاز سے تکمیل تک کچھ لو گ قربانی کے لئے تیار رہیں .کچھ لوگوں کی قربانی سے راولپنڈی کو ایک مستقل اور جدید سفری سہولت میسر ہو گی ا.نہوں نے کہا کہ یہ نالہ لئی ہر سال مون سون میں تباہی کا سبب بنتا ہے . سیلابی تباہ کاریوں کے کنٹرول کے لئے ٹھوس اور مربوط حکمت عملی وضع کی گئی ہے جبکہ نالہ لئی کے23کلو میٹر منصوبے کو سواں سے پشاور موڑ پر توسیع دی گئی ہے . اس حوالے سے میری کوشش ہے کہ چائنہ کی ایسی کمپنی کو شامل کیا جائے جو لئی ایکسپریس وے کے ساتھ متوازی ریلوے ٹریک بھی بچھائے تاکہ عوام کو مقامی آمدورفت کے لئے ٹرین کی سہولت بھی میسر ہو .انہوں نے کہا کہ لئی ایکسپریس وے پر آرمی چیف سے بھی تفصیلی ملاقات ہو چکی ہے. اصل مسئلہ یہ ہے کہ اس منصوبے کے لئے پیسہ کہاں سے آنا ہے اخراجات کوور کرنے کے لئے لئی ایکسپریس وے پر نہ صرف ٹیکس لگائیں گے بلکہ مارکیٹیں ، پلازے اور بلند بالا عمارتیں بنا کر فروخت اور کرائے پر دی جائیں گی .انہوں نے کہا کہ 27اپریل کو وزیر اعظم عمران خان بیجنگ میں ML-1(ایم ایل.ون) پر دستخط کریں گے جس سے ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا اور اس معاہدے پر دستخط کے بعد راولپنڈی سے لاہور کی مسافت2گھنٹے اورلاہور سے کراچی کی مسافت صرف8گھنٹے رہ جائے گی. منصوبے کی زد میں آنے والے رہائشیوں کو متبادل جگہ دی جائے گی .انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ6ماہ میں24نئی ٹرینیں چلائی ہیں 16مزید چلائیں گے انہوں نے کہا کہ چوروں اور ڈاکوئوں نے اس ملک کے خزانے کو بے دردی سے لوٹا لیکن آئندہ2سے3ماہ اس ملک کے لئے انتہائی اہم ہیں جن میں تمام چوروں نے اندر جانا ہے ماضی میں ملکی معیشت کو بری طرح لوٹا گیا یہی وجہ ہے کہ آج دہی بھلے والوں کے علاوہ جیرے اور چھرے کے اکائونٹ سے بھی 2،2ارب روپے نکل رہے ہیں اور اربوں روپے لوٹنے والے اب بیرون ملک فرار ہونا چاہتے ہیں. حالانکہ لیڈر ہمیشہ عوام کے ساتھ رہتا ہے گرفتاری اور جیل کے ڈر سے بھاگنے والے ’’لیڈر‘‘ نہیں ’’گیدڑ‘‘ ہوتے ہیں شیخ رشید احمد نے کہا کہ 12اپریل کو وزیر اعلیٰ پنجاب راولپنڈی میں خواتین کے لئے پوسٹ گریجویٹ کالج اور نئی یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے جس کے بعد راولپنڈی میں خواتین کی ایک نئی یونیورسٹی بنائی جائے گی جبکہ بہت جلد راولپنڈی میں وزیر اعظم جدید ماں بچہ ہسپتال کا افتتاح کریں گے. انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں نئی خواتین یونیورسٹی کے قیام کے لئے پہلی مرتبہ وزیر خزانہ اسد عمر کے پاس گیا تاکہ یہاں ابتدا میں2ہزار طالبات کی یونیورسٹی قائم کر کے بعد ازاں اس کی گنجائش 5ہزار طالبات تک بڑھائی جائے. انہوں نے کہا کہ اس وقت فاطمہ جناح یونیورسٹی 7ہزار طالبات زیر تعلیم ہیں. انہوں نے کہا کہ آج راولپنڈی کے اراکین صوبائی اسمبلی یہاں موجود ہوتے تو ان کی ڈیوٹی لگاتا لیکن لگتا ہے اب مجھے خود اس کام کے لئے لاہور جانا پڑے گا. انہوں نے کہ راولپنڈی میں شرح تعلیم میں اضافے سے رکشہ ڈرائیور کی2بیٹیوں نے سی ایس ایس میں ٹاپ کیا جبکہ شرابیوں اور جواریوں کی بیٹیاں بھی تعلیم کی طرف راغب ہوئیں انہوں نے کہا پورے ملک میں تعلیم راولپنڈی کی شناخت ہو گی ہم یہاں سے شراب اور جوا خانوں کا خاتمہ کریں گے انگریز نے اپنے غلاموں کے لئے ڈھوک کا لفظ متعارف کروایا لیکن ہم نے ہر ڈھوک میں سکول و کالج بنائے ضرورت اس امر کی ہے کہ سب ملک کر چلیں .