نریندر مودی کی امریکہ آمد۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان نے بھی کمر کس لی، کس کام کی ہدایات جاری کر دیں؟ اقوام متحدہ بھی کپتان کی سفارتکاری کو مان گئی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے مودی کی امریکہ آمد کے کے موقع پر بھرپور احتجاج کی ہدایت کردی ، سفاک مودی حکومت کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ۔جیونیوز کے مطابق تحریک انصاف نے عالمی سطح پر مودی
حکومت کے خلاف بھرپور احتجا ج ریکارڈ کروانے کافیصلہ کیا ہے ۔وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی تنظیم برائے بین الاقوامی شعبہ جات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے مودی کی امریکہ آمد کے موقع پر بھر پور احتجاج کیلئے تیاریوں کی ہدایت کردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف کمیونٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو متحرک کریں۔وزیر اعظم نے کہاہے کہ سفاک مودی حکومت تمام کشمیریوں کو مشق ستم بنانے کی تیاریوں میں ہے ،میں بطور سفیر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز دنیا کے ہر فورم پر اٹھاﺅں گا ۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت عالمی قوانین خلاف ورز ی کررہی ہے اورکشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ تو ڑ رہی ہے ۔ خیال رہے کہ کشمیری میں جاری بھارتی ریاستی دہششتگردی کے خلاف پاکستان پہلے سے ہی کمر کس کر بھارت کے خلاف میدان میں آچکا ہے، بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کو محدود کر دیا گیا ہے، اس کے علاوہ بھاری ہائی کمشنر اجے بساریہ کو بھی ملک سے نکالنے کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے کشمیر کا معاملہ علامی عدالت انصاف میں اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا جا چکا ہے جبکہ وزیر خارجہ شاہد محمود قیشی کامیاب خارجہ پالیسی کے تحت مختلف ممالک وزراء خارجہ کے ساتھ رابطوں میں ہیں اور انہیں یہ باور کرا رہے کہ بھارتی اقدام نہ صرف خطے کے امن بلکہ پوری دنیا کے امن کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ پا کستان کے رد عمل سے ساری دنیا حیران بھی ہوگی اور پریشان بھی ۔