مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی حکومت کا فیصلہ ،ایران بھی میدان میں کود پڑا،بڑا اعلان کردیا
تہران (این این آئی)مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارتی فیصلے پر ایران نے کہا ہے کہ ایران کشمیر سے متعلق حالیہ بھارتی فیصلے کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے۔ترجمان ایرانی دفتر خارجہ عباس موسوی نے کہاکہ حالیہ صورتحال سے متعلق پاکستانی اور بھارتی حکام نے اپنا نقطہ نظر دیا ہے جس پر ایران غور کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں
ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ علاقائی قوموں کی خوشحالی کے لئے پْرامن طریقے سے بات چیت کو آگے بڑھائیں۔ترجمان ایرانی دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان اور بھارت دونوں ہمارے علاقائی شراکت دار اور دوست ممالک ہیں۔ایرانی دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کو چاہئے کہ خوش اسلوبی کے ساتھ تمام مسائل کا حل بات چیت سے تلاش کریں۔