مسئلہ کشمیر، سعودی ولی عہد نے ایسا اعلان کردیاکہ کشمیریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،عمران خان کو بھی بڑی یقین دہانی
اسلام آباد(سی پی پی)بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں تازہ کشیدگی اور بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں رہ نمائوں کے درمیان خطے کی تازہ
صورت حال پربات چیت کے علاوہ خطے میں قیام امن کے لیے کی جانے والی مساعی پربھی غور کیا گیا۔عمران خان نے سعودی ولی عہد کو کشمیر کی تازہ ترین صورت حال اور بھارتی حکومت کی طرف سے کیے گئے فیصلوں کے بارے میں مطلع کیا۔ دوسری جانب سعودی ولی عہد نے وزیراعظم عمران خان کو کشمیر کے معاملے میں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔