مجھے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اس بریف کیس میں ایٹمی ہتھیاروں کے کوڈ ہیں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ روز غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی کے صحافی جان سمپسن کو انٹرویو دیا اور مذکورہ صحافی سے اپنے انٹرویو کے اختتام پر انتہائی حیران کن دعویٰ کر دیا۔جان سمپسن نے وزیراعظم آفس میں عمران خان کا انٹرویو کیا جس کی ویڈیو کا ایک حصہ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے اور اس میں جان سمپسن کو کہتے سنا جا سکتا ہےکہ وزیراعظم عمران خان کیساتھ ہمیشہ رہنے والے ایک شخص کے پاس کالے رنگ کا ایک بریف کیس بھی ہوتا ہے اور مجھے بتایا گیا ہے کہ اس میں ایٹم بم کے کوڈ ہیں۔جان سمپسن کے اس دعوے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور پاکستانیوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.