لاہور ائیر پورٹ سے گرفتاری عمل میں لادی گئی
لاہور(آئی این پی )’’شریف فیملی کو بہت بڑا جھٹکا لگ گیا ‘‘لاہور ائیر پورٹ سے گرفتاری عمل میں لادی گئی۔۔۔ شریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین کو لاہور ائرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا،محمد مشتاق کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق رمضان شوگر مل کے مینجر محمد مشتاق کو لاہور سے د بئی فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار کر لیا گیا،ایف آی اے امیگریشن نے محمد مشتاق کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے پر آف لوڈ کرکے اسے نیب کے حوالے کر دیا جو پی آی اے کی پرواز 203 سے لاہور سے دبی روانہ ہو رہا تھا، محمد مشتاق کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا، مشتاق چینی شریف فیملی کا فرنٹ مین ہے جو حمزہ شہباز کی ماڈل ٹا ؤ ن میں گرفتاری کے موقع پر انڈر گرا ؤنڈ ہوگیا تھا، مشتاق نے سلمان شہباز کے اکا ؤ نٹ میں 60 لاکھ کی ٹرانزکشن کی تھی۔