عید کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
اسلام آباد (نیوزڈیسک) آئندہ تین روز کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ اس دوران موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے، برساتی نالوں میں طغیانی جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ پیر
تک میرپورخاص، ٹھٹھہ، حیدرآباد، کراچی، شہید بینظیرآباد ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیزہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا ،ملتان، ڈی جی خان میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال، بہاولپور،سکھر، لاڑکانہ،مکران،کوئٹہ، ڑوب،قلات، سبی اور نصیرآباد ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جمعہ(رات) سے اتوار کے دوران زیریں سندھ( میرپورخاص، ٹھٹھہ، حیدرآباد، کراچی اور شہید بینظیرآباد (ڈویژن)، قلات، ژوب، سبی اور نصیرآباد ڈویژن میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ جمعہ سے ہفتہ کے دوران ہزارہ، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد ڈویژن ، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ جمعہ(رات)سے اتوار کے دوران موسلادھار بارش کے باعث کراچی، ٹھٹھہ اور حیدرآباد ڈویژن میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی امکان ہے جبکہ اس دوران قلات، سبی، ژوب اور نصیرآباد ڈویژن میں مقامی دریاوٰں برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ جمعہ سے ہفتہ کے دوران مالاکنڈ،