عمران نیازی کو چاہیے پنڈی کے شیطان کی وزارت واپس لیکر شہباز شریف کا چوکیدار تعینات کر دیں ‘رانا ثناء اللہ کا مطالبہ
لاہور (این این آئی ) مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پنڈی کے شیطان نے ہر دور میں پاکستان کی سیاست میں شیطان کا کردار ادا کیا ،ملک کی بد قسمتی ہے کہ اب پنڈی کا شیطان ملک کی معاشی حالت پر تبصرہ کر رہا ہے ۔ رانا ثناء اللہ نے وزیرریلوے کے بیان پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ عوام نے شیدے ٹلی کو ہر دور میں اقتدار کے قدموں میں بیٹھے اور پھر آستین کا سانپ بنتے دیکھا ہے ۔ عمران نیازی کو چاہیے کہ پنڈی کے شیطان کی وزارت واپس لے کر شہباز شریف کا چوکیدار تعینات کر دیں ۔انہوں نے کہاکہ پنڈی کا شیطان جب سے وزیرِ ریلوے بنا ہے، صرف زبان چل رہی ہے اور ملک کی ٹرینیں بند ہو گئی ہیں ۔چلتے ہوئے ریلوے کا نظام پھر سے درہم برہم ہو گیا ہے کیونکہ وزیر موصوف صرف شہباز شریف کی چوکیداری کر رہا ہے ۔پنڈی کا شیطان بتائے کہ شہباز شریف نے کس سے این آر او مانگا ہے ؟ ورنہ استعفیٰ دے۔