عمران خان وہ مافیا ہے جس نےعوام کی روٹی، کاروبار اور روزگار بند کر دیا، طلال چودھری
لاہور (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ فردوس باجی وہ جھوٹ کا سپیکر ہے جو کئی پارٹیوں میں چل چکا ہے اور جس کی تاریں کمزور ہو چکی ہوئی ہیں ،فردوس باجی عمران نیازی کی نالائقی، نااہلی اور جھوٹوں کی وجہ سے اوس تو پاکستان کے عوام کی اْمید اور خوابوں پہ پڑ گئی ہے ،فردوس باجی جتنی پارٹیاں بدلیں ہیں اْتنے بیان ہی بدل لیں ، فردوس عاشق اعوان کے ٹویٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا فردوس باجی جب سے عمران نیازی ملک پہ مسلط ہے اوس تو عوام کے روزگار اور کاروبار پہ پڑ گئی ہے ۔انہوںنے کہا اوس تو مزدور، کسان اور صنعت کار کی اْمید پڑ پر گئی ہے شہباز شریف پکی سڑکیں ، میٹرو ، موٹر وے، بجلی کے کارخانے، مفت دوائیاں، سکول اور ہسپتال کی علامت ہے ،شہباز شریف ترقی اور خوشحالی کی علامت ہے ،عمران نیازی نالائقی، نااہلی اور سیلیکٹڈ کی علامت ہے ،فردوس باجی کم ظرفی سرکاری بسوں اور دوائیوں میں کرپشن ہوتی ہے ۔ انہوںنے کہا عمران صاحب نواز شریف کی حکومت میں آپ کے ’ہنڈی سے پیسے منگوانے کے اعلانات براہِ راست چلے ،گیس اور بجلی کے بل جلانے اور سول نافرمانی کے اعلان براہِ راست نشر ہوئے ، منتخب وزیراعظم کو گلے سے گھسیٹ دو‘، پارلیمنٹ اور سرکاری میڈیا پر حملہ بھی براہ راست نشر ہوا ،عمران صاحب نے تسلیم کرلیا میڈیا ’’قابو‘‘ سے باہر ہوجاتا ہے اور ان کی حکومت اسے واچ ڈاگ کے ذریئے ’’کنٹرول‘‘ کررہی ہے عمران صاحب آپ نے میڈیا ہاؤسس اور پاکستان میں میڈیا پر جانبداری کے الزامات لگا کر میڈیا کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ،عمران صاحب افسوس ایک طرف کہا کہ آزاد میڈیا کا سب سے زیادہ فائدہ آپ کو ہوا اور دوسری طرف میڈیا پر ’کرپٹ‘ اور ’مافیا‘ کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا عمران صاحب مافیا وہ ہے جو جج کو وڈیو سے بلیک میل کر کے وزیراعظم بننے کے لئے ،عمران صاحب مافیا چندوں سے بیرون ملک جائیدادیں خریدیتا، ایمنسٹی سکیمز سے فائدہ اٹھاتا، 18 جعلی اکاونٹس چھپاتا ہے،عمران صاحب مافیا وہ ہوتا ہے جوکمزوروں کے گھر گراتا اور اپنا گھر ریگولرائز کرالیتا ہے،عمران صاحب مافیا وہ ہوتا ہے جو منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش کرتا اور پاکستان کے دوست ممالک پر الزام لگاتا ہے،،عمران صاحب مافیا وہ ہوتا ہے جو ہر مخالف آواز کو بند کرتا ہے،عمران صاحب مافیا وہ ہے جس نے عوام کی روٹی ، کاروبار، اور روزگار بند کر دیا ہے۔