دنیا کو اپنے قابو میں کرنے کا وقت آ گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اس وقت دنیا بھر میں جو سب سے زیادہ ہاٹ ایشو ہے وہ پاک بھارت تعلقات اور کشمیر کی موجودہ صورتحال کا ہے اس پر بات کرتے ہوئے معروف صحافی اور تجزیہ نگار صابر شاکر نے کہا ہے کہ وہ وہ وزیر اعظم عمران خاں اور چیف آٖ ف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کہیں گے وہ اپنی سفارت کاری کو جارحانہ انداز میں آگے بڑھائیں۔

مسلم برادری اور دیگر دوست ممالک کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے تمام ممالک کے دارالحکومتوں میں اپنے وفود بھیجے جائیں جو تمام ممالک کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کریں ۔ صابر شاکر کا کہنا تھا کہ افغانستان اور یہ خطہ پاکستان کے لئے بہت اہم ہے پاکستان کو اپنی روائتی سوچ بدلتے ہوئے صرف اور صرف اپنے مفادات کی بات کرنا ہو گی اُنہوں نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں سے بھی زیادہ خطرناک منظم جدوجہد ہے اگر ریاست پاکستان یہ جدوجہد استعمال کرے تو اس کے بہت ہی مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔ دوسری جانب سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعوی کیا ہے کہ مائنس ون میں اب شاہ محمود قریشی کی جگہ ایک اور شخصیت بھی آگئی ہیں جو سب کو قابل قبول ہوں گی اور وہ شخسیت میاں محمد سومروہیں ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ میاں محمد سومرو کا نام اس لئے لیا جا رہا ہے کہ وہ سب کے لئے قابل قبول ہیں واضح رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعوی کیا تھا کہ اپوزیشن لیڈر ہر حال میں موجودہ وزیر اعظم عمران خاں کو ہٹانا چاہتے ہیں اپوزیشن ان ہاؤس تبدیلی چاہتی ہے اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو لے آئیں وہ پیسہ بھی دیں گے اور پارلیمنٹ کے اندر قانون سازی کے لئے مکمل تعاون بھی کریں گے اور پارلیمنٹ کے باہر بھی بھرپور تعاون کیا جائے گااُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے رہنما پیسہ دینے کو تیار ہیں مگر وہ کہتے کہ عمران خاں کی جگہ کوئی اور بندہ لےآؤ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.