جو بھی ہو جیسے بھی ہو ، کسی طرح میری جان چھوٹ جائے ۔۔۔۔۔ عمران خان کو آنکھیں دکھانے والے سب پہ بھاری آصف زرداری اپنی اوقات پر آگئے ، ڈاکٹر شاہد مسعود نے قوم کو بریکنگ نیوز دے دی
لاہور (ویب ڈیسک) معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ آصف زرداری صاحب کہہ رہے ہیں کہ بلاول سیاست میں ٹھیک ہیں۔ میرے سے پیسے لو اور میری جان چھوڑ دو۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری وزیراعظم عمران خان کا فارمولا مان چکے ہیں۔اور کہہ رہے ہیں کہ
جس نے جتنا جتنا کھایا ہے اس کو پکڑو، مارو،اندر ڈالو جو کرنا ہے کرو۔ میرے سے پیسے لو اور میری جان چھوڑ دو۔ بلاول سیاست میں ایکٹو ہے بس سب ٹھیک ہے میری جان چھوڑ دو۔ جب کہ دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کرنے کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی اچھی خبر سنا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر کو آج یعنی جمعرات کے روز پمز ہسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق صدر کی طبیعت ناساز ہے جس کی وجہ سے انہیں ہسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق اب سابق صدر آصف علی زرداری کو سخت سیکیورٹی میں اسپتال لایا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی نےآصف علی زرداری اورنواز شریف کو طبی سہولیات فراہم نہ کرنے پر احتجاج کا اعلان کیا تھا جبکہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ دونوں رہنماؤں کو ہسپتال منتقل کیا جائے۔ پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاسی قائدین کو طبی سہولیات نہ دینا انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ اراکین قومی اسمبلی پیپلز پارٹی قادر پٹیل، آغا رفیع اللہ اور جاوید شاہ جیلانی نے کہا تھا کہ آصف علی زرداری کو ہسپتال منتقل کیا جائے ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ حکومت ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کرے ۔ انہوں نے کہا کہ نیازی اینڈ کمپنی سیاسی مخالفت کو دشمنی میں تبدیل نہ کرے۔ قادر پٹیل آغا رفیع جاوید شاہ جیلانی نے کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے آصف زرداری کو جھکایا نہیں جا سکتا ۔