ترکی روس سے میزائل دفاعی نظام کے سودے سے پیچھے نہیں ہٹے گا : طیب ایردوآن کا مائیک پینس کو کرارا جواب
انقرہ(این این آئی)ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے مطابق وہ روسی دفاعی میزائل نظام کی خریداری کا فیصلہ تبدیل نہیں کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے متعدد مرتبہ خبردار کیے جانے کے باوجود صدر ایردوآن نے کہا کہ روسی ایس 400 ڈیفنس میزائل نظام کی ترسیل رواں برس جولائی تک شروع ہو جائے گی۔ دوسری جانب امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا تھا کہ ترکی اس ڈیل کی وجہ سے اپنی نیٹو کی رکنیت کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ اس کے جواب میں صدر ایردوآن نے بتایا کہ وہ امریکی ساختہ پیٹریاٹ سسٹم بھی خریدنا چاہتے تھے تاہم روس کی پیشکش امریکا سے بہتر تھی۔ روس اور ترکی کے مابین اس معاہدے کے بعد سے امریکا سمیت نیٹو کے دیگر رکن ممالک بھی اپنے اپنے تحفظات و خدشات کا اظہار کر رہے ہیں۔