بھارت کی دھمکیاں :پاکستان آئے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل نے پاکستانیوں کیلئے سب سے شاندار اعلان کر دیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی دھمکیاں :پاکستان آئے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل نے پاکستانیوں کیلئے سب سے شاندار اعلان کر دیا ، کیاہونےو الا ہے ؟ ہندوستان پر سکتہ طاری ..
ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل حسن نے شاندار عہد کرتے ہوئے کہا کہ ہم اچھے اور برے دونوں حالات میں پاکستان کا ساتھ دیں گے . ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل حسن نے یہ بات دراصل رسالپور میں اصغر خان اکیڈمی میں پاک فضائیہ کی ہونے والی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کے دوران کہی .
انہوں نے کہا پاکستان اورترکی کے تعلقات کی جڑیں بہت گہری ہیںاور یہ کئی دہائیوں پر مشتمل ہیں . انہوں نے پاک فضائیہ کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی سرحد سے ہونے والی جارحیت کا پاک فضائیہ نے کامیابی کے ساتھ ناکام بنایا . ترک کمانڈر کا کہناتھا کہ پاک فضائیہ نے آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھا کر دنیا کی جدید ایئر فورسز میں سے ایک ہونے کا سٹیٹس اور وقار کی بلندیوںحاصل کر لی ہیں .انہوں نے کہا کہ ترک قوم پاکستان کی قربانیوں کو بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے.پاوسنگ آوٹ پریڈ کے دوران ترک جنرل نے شاندار کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں میں میڈیلز اور ٹرافیز تقسیم کیں .