بریکنگ نیوز : حالات خراب ۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستانی جنگی طیارے بھارت میں گھس گئے ، بھارتی میڈیا نے خود تہلکہ خیز خبر دے دی
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی جنگی طیاروں نے مختصر وقت کے لئے ایل او سی عبور کیا اور مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئے۔ بھارتی میڈیا نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ پاک فضائیہ کے جٹ طیاروں نے لائن آف کنٹرول عبور کی،انڈین ایر اسپیس میں داخل ہوئے
لیکن جلد ہی واپس لوٹ گئے۔ پاک فضائیہ کا IL-78 ایئر ریفیوئلنگ ٹینکر طیارہ کشمیر کے علاقے کے بالکل قریب تھا اور کنٹرول لائن کو عبور کرنے کے تھوڑی دیر طعد ہی واپس چلا گیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی خطے میں بڑھتی اہمیت کا ناجائزہ فائدہ اٹھانا شروع کر دیا جس کے تحت ہی انہوں نے درحد عبور کی ارو بھارت کی جانب داخل ہوئے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کچھ پلاننگ کر رہا ہے۔ ممکنہ طور پر پاکستان ایل او سی ہر دہشت گرد بھجوا رہا ہے تاکہ جموں کشمیر میں صورتحال خراب ہو سکے۔بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ چونکہ پاکستانی حکومت پر بھارت کے حالیہ اقدام کے بعد عوام کی طرف سے شدید دباؤ ہے۔ اس لیے وہ ان اقدامات کے ذریعے سے عوام کا دباؤ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔بھارت کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیر میں ماحول خراب کرنے کے لئے پاک فضائیہ کو استعمال کر رہا ہے۔