’’ ‘‘ ایک انقلاب ذریعے پاکستان کو کس طرح دنیا میں ابھارا جائے گا؟ پیر پنجر کی عمران خان کے بارے میں تہلکہ خیز پیشگوئیاں

لاہور (نیوز ڈیسک )معروف روحانی معالج اور پیشگو پیر پنجر نے 23 برس پہلے وزیراعظم عمران خان نے کے بارے میں پیشگوئی کی تھی جو کہ ” روزنامہ نوائے وقت “ میں 2 مئی 1996 کو شائع کی گئی ۔ اس خبر کی کٹنگ کو مقامی اخبار کی جانب سے شیئر کرتے ہوئے اس خبر کو دوبارہ شائع کیا گیاہے ۔نوائے وقت کی رپورٹ کے مطابق پیر پنجر نے پیشگوئیاں

کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان پاکستان کو ایٹمی سپر پاور اور دہلی کے اوپر اسلامی پرچم لہرائیں گے ۔ 9 اسلامی ممالک جن کے ناموں کے آخر ن آتا ہے ایک پلیٹ فارم پر لایا جائیگا۔ عمران خان کی قیادت اور کوششوں سے مسئلہ کشمیر حل ہو جائیگا اور وہ پاکستان کی عوام کی تقدیر بدلنے کیلئے ہنگامی سربراہ کے طور پر قیادت سنبھالیں گے۔ چند ریٹائرڈ جرنیل اور پاکستانی منظلوم عوام اس ملک کے اصل حکمران بننے والے ہیں۔ ایک انقلاب کے ذریعے پاکستان کو مثالی ملک کے طور پر پیش کیا جائیگا۔عمران خان کی قیادت میں 42 سیاسی خاندان اور ان کے پس پردہ حواری زمین بوس ہو جائیں گے۔ اور اس ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے بیوروکریٹس اور سیاسی گماشتے یوم حساب سے گزریں گے۔ غریب اور محب وطن قبائل تحریک انصاف میں شامل ہوتے جائیں گے۔ ایک بڑے اسلامی بلاک کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں جس میں پاکستان، افغانستان، ترکمانستان، آذربائیجان، ازبکستان کرغرستان، ایران، تاجکستان اور قازقستان بوجہ لفظ ن شامل ہوں گے۔ چین بھی بوجہ لفظ ن کے ان ممالک کی کنفیڈریشن میں شامل ہو جائیگا۔ اس تمام کام میں عمران خان اہم کلیدی کردار ادا کریں گے اور اس کی قیادت بھی سنبھالیں گے کیونکہ ان کے نام کے آخر میں بھی لفظ ن آتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.