آصف علی زرداری کی گر فتاری ۔۔۔۔ نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کی مستقل ضمانت کی مخالفت کا فیصلہ کرلیا۔ نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے جواب تیار کرلیا۔نیب نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ آصف زرداری ضمانت کے حق دار نہیں، درخواست مسترد کی جائے،آصف زرداری تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے، گرفتاری ضروری ہے، سابق صدر کے خلاف ٹھوس شواہد ہیں، ضمانت ختم کی جائے، آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ، پارک لین، بلٹ پروف گاڑیوں کے کیسز میں ضمانت کی استدعا کر رکھی ہے۔نیب جمعہ کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرائے گا، 29 اپریل کو آصف زرداری کی ضمانت پر حتمی دلائل ہوں گے، حتمی دلائل کے بعد آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلہ کرے گی۔