انا للہ وانا الیہ راجعون :آج کی سب سے افسوسناک خبر، وزیر اعظم عمران خاں کے سب سے قریبی ساتھی انتقال کر گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خاں سیاست میں رنگ جمانے سے قبل کھیل کے میدان یعنی کرکٹ میں اپنا نام کما چکے ہیں اُن کے دور میں وسیم اکرم، سلیم ملک، ظہیر عباس ، گگلی ماسٹرعبدالقادر، سرفراز نواز ، جاوید میانداد اور دیگر بڑے کھلاڑی عمران خاں کے ساتھ نام کما چکے ہیں.

تاہم آج عمران خاں کا سب سے قریبی ساتھی عبدالقادر اس دنیا میں نہیں رہے سابق پاکستانی کرکٹر عبدالقادر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ، دل کا دورہ پڑنے کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا وہاں پہنچ کر جب ڈاکٹرز نے ان کی نبض دیکھی کو وہ اس دنیا سے جا چکے تھے اس کو مزید سانس اور جھٹکے دیے گئے لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ، ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ جب وہ ہسپتال لائے گئے تو ان کی موت ہو چکی تھی ۔ ان کے داماد کرکٹر عمر اکمل نے ان کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ عبد القادر کودل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ۔عبدالقادر کی عمر 63برس تھی ۔ وہ 15ستمبر 1955کو پیدا ہوئے ۔انہوں نے پہلا ٹیسٹ 1977میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا جبکہ ون ڈے کرکٹ میں پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 1983میں کھیلا ۔ ان کو دنیا کرکٹ میں جادوگر کے نام سے پکارا جاتا تھا ۔ ان کے سوگواران میں 6بجے اور بیوی شامل ہیں جبکہ وہ معروف کرکٹر عمر اکمل کے سسر تھے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.