الوداع پاکستانیوں۔۔۔! مارٹن کوبلر کا پاکستان میں آخری ٹویٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے 10اگست 2017ء میں پاکستان میں جرمنی کے سفیر کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی اور جلد ہی مارٹن کوبلر کی پاکستان سے محبت اور منفرد انداز نے پاکستانیوں کے دل میں اپنی جگہ بنا لی ۔پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کرنے والے جرمن سفیر مارٹن کوبلر کی دو سالہ مدت مکمل ہوگئی ۔مارٹن کوبلر نے پاکستانمیں اپنے قیام کے دوران پاکستانی ثقافت،رنگوں اور کھانوں کو دنیا بھر میں اجاگر کیااور اس طرح وہ پاکستان کی مثبت تصویر کو دنیا بھر میں پیش کرنے ایک اہم ذریعہ بن گئے۔ مارٹن کوبلر کبھی ہمیں مزار قائد پر حاضری دیتے ہوئے، کبھی سندھی اجرک پہنے ہوئے جب کہ کبھی چٹ پٹی بریانی کا مزا لیتے ہوئے نظر آتے۔مارٹن کوبلر کو سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین کی ایک بڑی تعداد فالو کرتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ پاکستانی اُن کے جانے پر بہت اداس نظر آتے ہیں اور سوشل میڈیا پر مارٹن کوبلر کا نام ای سی ایل میں شامل رکرنے کا مطالبہ کیا گیا تاہم اب مارٹن کوبلر نے پاکستان کو الوداع کہہ دیا ہے۔پاکستان میں اپنے آخری ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ! رہائش گاہ کا دروازہ بند کر دیا، میرے دوست اور ڈپٹی جینس نے ہوائی اڈے پر چھوڑا۔ مہربان فالور کے ساتھ آخری سیلفی لی۔پاکستانیوں اپنے خوبصورت ملک میں 2 شاندار سالوں کے لئے شکریہ! پاکستان میں واپس آ کر سفر کرنے پر خوشی ہو گی۔ پاکستان میرے دل میں ہمیشہ ایک خاص جگہ رکھے گا۔جب کہ صدر مملکتڈاکٹر عارف علوی سے جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے منگل کو ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی۔ صدر نے سفارتی مدت کی کامیاب تکمیل پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مارٹن کوبلر نے اگست 2017ء میں پاکستان میں جرمنی کے سفیر کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی تھی۔اس عرصے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو تقویت ملی اور مختلف شعبوں میں باہمی روابط میں نمایاں بہتری آئی۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور دونوں دوست ممالک کے درمیان تعاون اور تبادلوں میں اضافے کے لئے ان کے اقدامات کو سراہا۔ صدر نے جرمن سفیر اور ان کے اہل خانہ کے لئے نیک تمنائوں کا بھی اظہا رکیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.